Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ریٹیلرز اسکیم اور ٹیکس بڑھانے کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا

مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لا کر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی، ذرائع
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2023 12:05pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محصولات بڑھانے کی پالیسز پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ساتھ مذاکرات کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد آج پاکستان پہنچے گا جو محصولات بڑھانے پر ایف بی آر حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق تکنیکی وفد تقریباً ایک ہفتہ ٹیکس پالیسی پر مذاکرات کرے گا، ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کے لیے اقدامات کریں گے۔

ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کووسیع کرنا اورزیادہ ریونیو اکٹھا کرنا ہوگا جب کہ ریٹیلرز کے لیے اسکیم متعارف کرانے کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر تیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

منی بجٹ نہیں آئے گا، ریئل اسٹیٹ میں ٹیکس چوری روکیں گے، آئی ایم ایف سے حکومتی وعدے

حکومت کس سیکٹر سے کتنا ٹیکس وصول کر رہی ہے، آئی ایم ایف نے رپورٹ طلب کرلی

اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لا کر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی، وفد کے ساتھ مل کرٹیکس پالیسی میں جو ترامیم کی جائیں گی وہ آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی۔

IMF

tax

Taxes

IMF programme

IMF PAKISTAN

PAKISTAN IMF AGREEMENT