Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش و برفتاری کا امکان

پنجاب میں صبح کے وقت اسموگ اور دھند متوقع، محکمہ موسمیات
شائع 27 نومبر 2023 09:24am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

مانسہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں آج موسم سرد جب کہ پنجاب میں صبح کے وقت اسموگ اور دھند متوقع ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور مطلع جز وی ابر آلود رہے گا، گزشتہ روز اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع ابر آلود رہے گا جب کہ کوہستان، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں شام اور رات کو مزید بارش کی پیشگوئی، موسم مزید سرد

مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، 100 سے زائد مویشی ہلاک

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کہا کہ صوبے کے اکثر علاقوں میں صبح اور شام کے وقت شدید دھند ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روز اسکردو میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ، کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ، دیر1، مالم جبہ 3، پاراچنار 4 اور پشاور میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد

KPK

Met Office

Rain

rain in kpk