Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امام الحق کے پُرتعیش ولیمہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پرچھا گئیں

دُلہن کی جانب سے دلکش تصویر کے ساتھ امام الحق کے لیے کچھ خاص کہا گیا
شائع 27 نومبر 2023 09:28am
تصویر: ایکس/انمول محمود
تصویر: ایکس/انمول محمود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات اختتام کو پہنچیں، گزشتہ روز لاہور میں ولیمے کی تقریب سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ولیمے کی تقریب میں امام الحق کو گہرے نیلے رنگ کے تھری پیس سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی دلہن انمول محمود نے انگوری رنگ کا لباس زیب تن کیا ۔

اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا۔

23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں معروف قوال حمزہ اکرم نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے مہمانوں کو اپنی پرفارمنس سے خوب لطف اندوز کیا تھا۔

یہ جوڑا 25 نومبر کو رشتہ ازدواج میں بندھا تھا، نکاح کے موقع پر اس جوڑے کے گلیمرس اسٹائل کوان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

امام الحق کی اہلیہ انمول محمود نے بھی ایکس پر اپنے ولیمے کی ایک تصور شئیر کی ۔

دُلہن نے کیپشن میں لکھا کہ ’سب سے قیمتی تحفہ جو اللہ نے مجھے دیا ہے وہ آپ ہیں‘۔

دعوتِ ولیمہ میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی 20 کپتان شاہین آفریدی، سابق کپتان بابر اعظم، چیف سلیکٹر وہاب ریاض، سابق کپتان سرفراز احمد، مصباح الحق اوردُلہا کے چچا انضمام الحق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

قومی کرکٹرز عابد علی، حسن علی، کامران اکمل، عثمان قادر، قومی ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر منصور رانا، سابق ڈائریکٹر پی سی بی ذاکر خان سمیت دیگر اہم شخصیات اور عزیز و اقارب بھی تقریب کا حصہ تھے۔

امام الحق کے دیگر ساتھی کرکٹرز کی جانب سے بھی اس جوڑے کو مبارکباد دی گئی ۔

Pakistan Cricket Team

imam ul haq

Wedding

lifestyle

Pakistani Cricketer

Viral Pictures

Valima

Anmol mehmood

Wedding Pictures