Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور سمیت پنجاب کے 6 ڈویژن میں 3 روزہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم

آج سے تعلیمی ادارے دفاتر اور مارکیٹس معمول کے مطابق کھل رہی ہیں
شائع 27 نومبر 2023 09:20am

لاہور سمیت پنجاب کے چھ ڈویژن میں تین روزہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہو گیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد آج سے تعلیمی ادارے دفاتر اور مارکیٹس معمول کے مطابق کھل رہی ہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ لاہور سمیت 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے اتوار کے روز کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا تھا، جس میں پنجاب کے 6 ڈویژنز میں تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق پابندی کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اور ساہیوال ڈویژن کے تمام اضلاع پر ہوگا۔

دوسری جان گزشتہ روزمال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا گیا تھا اور صرف سائیکل سواروں کو روڈ سے گزرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور مستنصر فیروز نے کہا تھا کہ مال روڈ لاہور بروز اتوار ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گا، شہری پریشانی سے بچنے کے لیے مال روڈ پر سفر نہ کریں۔

مزید پڑھیں: اسموگ متاثرہ علاقوں میں جمعہ سے نیا لاک ڈاؤن، 29 نومبر کو مصنوعی بارش برسانے کا اعلان

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز صرف سائیکل سوار اور پیدل شہری مال روڈ کو استعمال کرسکیں گے۔

smog

smog emergency

Lahore smog