Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس نے فیس بک کے ترجمان کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا، فوجداری تحقیقات شروع

مجرمانہ تحقیقات کا آغاز لیکن ان کیخلاف الزامات کو ظاہر نہیں کیا گیا
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2023 09:41am
میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون، تصویر— لنکڈ ان
میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون، تصویر— لنکڈ ان

روس نے فیس بُک کے ترجمان کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے اتوار کو سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس نے میٹا پلیٹ فارمز کے ترجمان اینڈی سٹون کومطلوبہ فہرست میں شامل کیا ہے۔

روسی وزارت داخلہ نے بھی اینڈی سٹون کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کیا لیکن تحقیقات کی تفصیلات یا ان کے خلاف الزامات کو ظاہر نہیں کیا ہے۔

میٹا کے اہم سوشل پلیٹ فارمز جن میں فیس بک اور انسٹاگرام دونوں کو روس میں گزشتہ سال فروری میں یوکرین پر ماسکو کے حملے کے فوراً بعد پابندی لگا دی گئی تھی۔

روئٹرز کے مطابق ایک روسی تحقیقاتی کمیٹی نے مارچ 2022 میں کہا تھا کہ اس نے میٹا کے ملازمین کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف مجرمانہ تحقیقات شروع کیں اور اینڈی اسٹون کا ذکر کیا تھا۔

کمیٹی نے ان پر روسی فوج کے پلیٹ فارمز پر تشدد کی کالوں پر پابندی ہٹانے کے بعد انتہا پسندانہ سرگرمیوں کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

اینڈی سٹون کے خلاف یہ کارروائی جمعرات کو ایک روسی عدالت کی جانب سے یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے بارے میں جعلی معلومات کو حذف نہ کرنے پر الفابیٹ کے گوگل پر 44,582 امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کرنے کے تین دن بعد سامنے آئی ہے۔

russia

فیس بک

Ukraine

meta

Russia Ukraine War