Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں پولیو مہم کا آج سے آغاز، 7 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

پاکستان کے 159 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2023 10:33am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سندھ سمیت پاکستان بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا۔

پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے 159 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

پولیو مہم کے دوران چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے حفاظتی قطرے پلائیں کیونکہ فیصلہ آج کرنا ہے، اگر کل بچّے کو چلنا ہے۔

خیبرپختوںخؤا کے سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم کے مطابق صوبے کے 29 اضلاع میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جو دو مرحلہ وار چلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں 31 ماہ کے افغان بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ 27 نومبر سے 3 دسمبر تک پہلا مرحلہ ہوگا جب کہ 4 دسمبر سے مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، اس دوران 74 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ مہم کے لیے 31 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جب کہ 50 ہزار سے زائد سکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

محمود اسلم نے کہا کہ بنوں سے 3 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جو بڑا چیلنج ہے اور جہاں سے کیسز رپورٹ ہوئے وہاں کے لیے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے، البتہ انکاری والدین کے خلاف کارروائی کی بجائے ان کے ذہنوں پر کام کررہے ہیں۔

Polio

Polio Vaccination Campaign