جنوبی وزیرستان میں 8 دہشت گرد ہلاک
جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed on this story.