Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینڈی آرٹن اور سی ایم پنک کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں دھماکے دار واپسی

شائقین دونوں کے درمیان پرانی دشمنی پر قیاس آرائیاں کرنے لگے۔۔
شائع 26 نومبر 2023 09:26pm

ریسلنگ کے شائقین ہفتے کی رات اپنے دو پسندیدہ ریسلرز رینڈی آرٹن اور سی ایم پنک کی ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) میں واپسی دیکھ کر حیران رہ گئے، دونوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی ”سروائیور سیریز“ پر واپسی کی۔

جب دونوں کی آل اسٹیٹ ارینا میں انٹری ہوئی اور ان کا میوزک بجا تو شائقین نے خوشی میں چیخ چیخ کر ارینا کے درودیوار ہلا دیے۔

”وائپر“ کے نام سے مشہور رینڈ آرٹن نے اپنا آخری میچ 2022 میں کھیلا تھا، جب ٹیم کوڈی رہوڈز ججمنٹ ڈے کے ساتھ لڑ رہی تھی تو رینڈی آرٹن نے انٹڑی دی تھی اور حسب توقع انہوں نے گروپ کے ہر ممبر کو اپنی چالوں سے ایک ایک کر کے رنگ سے باہرپھینک دیا۔

آرٹن نے اپنی سروائیور سیریز کا آغاز 2003 میں ایک سروائیور سیریز ایلیمینیشن میچ میں ”ٹیم بِشف“ کے حصے کے طور پر کیا تھا اور اب کا سامنا ”ٹیم آسٹن“ سے ہوا تھا۔

آرٹن کے علاوہ سی ایم پنک بھی نو سال کے طویل وقفے کے بعد واپس آئے تھے۔

وہ مردوں کے وار گیمز کے مین ایونٹ کے اختتام کے بعد نمودار ہوئے۔

سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن، سفید ٹی شرٹ اور نیلی جینز پہنے اندر داخل ہوئے اور کھڑے ہوکر رنگ کو دیکھنے لگے۔

ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ آرٹن ایک کرسی کھینچ پر بیٹھے سی ایم پنک کی طرف ہاتھ لہرا رہے ہیں جو کہ ہنس رہے تھے، انہوں نے بھی جواب میں ہاتھ ہلایا۔

WWE

Randy Orton

CM Punk

Survivor Series