Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’آئندہ سوئیپر کو گٹر کے اندر نہ بھیجیں‘، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو وارننگ

ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، مشینری استعمال کریں اور زندگی سے کھیلنا بند کریں، مقبول باقر
شائع 26 نومبر 2023 08:11pm

وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل اداروں کو انتباہ کرتا ہوں آئندہ سوئیپر کو گٹر کے اندر نہ بھیجیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ بلاک ہونے والے گٹرز کے لیے مشینیں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ زہریلی گیس سے بھرے گٹر میں انسان کو بھیجنا غیراخلاقی اور انسان دشمن رویہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان احترام اور عزت کےلائق ہے، اس کی قدر کرنی چاہیئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ادارے جو سوئیپر کو گٹر میں بھیجتے ہیں یہ کام بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، مشینری استعمال کریں اور زندگی سے کھیلنا بند کریں۔

maqbul baqir

SSW&SB