Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کرکٹر محمد شامی نے لوگوں کی جان بچا کر دل جیت لیے

ویڈیو کو اب تک 7 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ لا ئیکس مل چکے ہیں۔
شائع 26 نومبر 2023 07:16pm

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے کار حادثے میں زخمی لوگوں کو بچا کر لاکھوں دل جیت لیے ہیں۔

شامی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ خدا نے انہیں دوسرے شخص کی زندگی بچانے کا موقع دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس شخص کی گاڑی میرے سامنے نینی تال کے قریب پہاڑی سڑک سے نیچے گر گئی۔ ہم نے انہیں بحفاظت باہر نکالا۔

اس کے بعد وہ ویڈیو میں زخمیوں کی مدد کرتے بھی نظر آ رہے ہیں، جبکہ ان کے ارد گرد بہت سے لوگ موجود ہیں۔

شامی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک 7 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ لا ئیکس مل چکے ہیں۔

car accident

Indian Cricketer

Muhammad Shami