Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوکت خانم اسپتال 300 بیڈز پر مشتمل ہوگا، ڈاکٹر فیصل

30 ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا، سی ای او شوکت خانم اسپتال
شائع 26 نومبر 2023 04:14pm
ڈاکٹر فیصل سلطان شوکت خانم کے سی ای او ہیں- فائل فوٹو
ڈاکٹر فیصل سلطان شوکت خانم کے سی ای او ہیں- فائل فوٹو

سی ای او شوکت خانم اسپتال کراچی فیصل کا کہنا ہے کہ 30 ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا، اور اسپتال 300 بیڈز پر مشتمل ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی ای او شوکت خانم اسپتال کراچی ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ تقریب کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کو دورہ کرایا جاسکے، چاہتے ہیں لوگ دیکھیں کہ اسپتال کتنا بنا، کیا کام جاری ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ 2 سال میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا، 30 ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل ہوگا، یہ اسپتال300 بیڈز پر مشتمل ہوگا، یہ عین ہائی وے پر ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بھی اپنا حصہ ادا کرے گی۔

Dr. Faisal Sultan

Shaukat Khanum Hospital

shaukat khanam hospital