Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں نجی فارم ہاؤس کا سیکیورٹی گارڈ قتل

ملزمان سیکیورٹی گارڈ سے گن اور موبائل فون چھین کر فرار
شائع 26 نومبر 2023 03:52pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں نجی فارم ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈ کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا اور اس سے اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاون میں نجی فارم ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا اور موقع سے شواہد جمع کرکے مختلف پہلوؤں سے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان مقتول سیکیورٹی گارڈ سے گن اور موبائل فون بھی چھین کر لے گئے۔

rescue 1122

1122