Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لائیں گے، جان اچکزئی

افغانستان میں دہشت گردوں کو پناہ مل رہی ہے، نگران وزیراطلاعات
شائع 26 نومبر 2023 03:40pm
فوٹو ـــ اے پی پی
فوٹو ـــ اے پی پی

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو پناہ مل رہی ہے جس پر پوری دنیا کو تشویش ہے، جب کہ ملک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لائیں گے۔

کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کا حساب ہوگا، ملک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو واپس ملک لائیں گے، ان لوگوں نے اپنی دھرتی ماں سےغداری کی ہے، ان سے حساب لیا جائے گا۔

جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو پناہ مل رہی ہے، افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر پوری دنیا کو تشویش ہے۔

نگراں وزیر نے کہا کہ غیر قانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے اور بغیر کاغذات کسی کو بھی ملک میں داخل نہیں ہونے دیں گے، نادرا نے بلوچستان میں جعلی شناختی کارڈز بلاک کر دیئے ہیں، ایک اندازے کے مطابق بلوچستان میں ڈھائی لاکھ جعلی شناختی کارڈز ہیں۔

Jan Achakzai

Illegal Afghan Immigrants