Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت، یونیورسٹی میں میوزک کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 4 طلبا ہلاک

زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2023 05:30pm
کنسرٹ میں دو ہزار سے زائد طلبا موجود تھے
کنسرٹ میں دو ہزار سے زائد طلبا موجود تھے

بھارتی ریاست کیرالہ کی کوچین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں میوزک کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے چار طلبا ہلاک اور 64 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے چار طالب علموں میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں، ان میں سے تین انجینئرنگ کے دوسرے سال کے طالب علم تھے۔

کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے کوچی یونیورسٹی میں چار طلبا کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دیگر وزرا کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

افسوسناک واقعے پر ریاست کے گورنرعارف محمد خان نے کہا کہ انہیں چار طلبا کی افسوسناک موت کے بارے میں سُن کر دکھ ہوا ہے۔

سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اچانک بارش کی ہونے کی وجہ سے کنارے پر کھڑے طلبا بارش سے بچنے کے لیے دوسرے مقام پر جانے کے لیے بڑھے، تو بھگدڑ مچ گئی، سیڑھیوں پر کھڑے لوگ نیچے گر گئے۔

وائس چانسلر، ڈاکٹر سنکرن نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ میوزیکل کنسرٹ کے موقع پر بدقسمتی سے بھیڑ بہت زیادہ تھی اور بارش بھی تھی، جس وجہ حادثہ پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی تعداد کے بارے میں علم نہیں لیکن کنسرٹ میں دو ہزار سے زائد طلبا موجود تھے، دو کی کی حالت نازک ہے۔

Music Concert

Kerala