Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، 100 سے زائد مویشی ہلاک

مرنے والے باپ بیٹا گاؤں مٹھو نھڑی کے رہائشی تھے
شائع 26 نومبر 2023 01:58pm

گاؤں مٹھو نھڑی میں مکان پر آسمانی بجلی گرگئی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق اور 100 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔

گزشتہ رات مٹھی میں تھر کے مختلف علاقوں پر آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات پیش آئے، جس میں باپ بیٹا جاں بحق اور بچی زخمی ہوگئی۔

 جانوروں کی ہلاکت کے بعد کا منظر فوٹو: آج نیوز
جانوروں کی ہلاکت کے بعد کا منظر فوٹو: آج نیوز

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے باپ بیٹا گاؤں مٹھو نھڑی کے رہائشی تھے، جب کہ اس گاؤں کے سمیت دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں رات گئے 100 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔

rainy weather

lightning