Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’زپ لائن‘ کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے، مئیرکراچی

کراچی کی یہ پہلی فلائی زپ لائن ہے، مرتضی وہاب
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2023 07:34pm

مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ’زپ لائن‘ کوعوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

سفاری پارک میں نئی تنصیب کی گئی زیپ لائن کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی یہ پہلی فلائی زپ لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ڈائنو سفاری پارک بنا چکے ہیں، شہریوں کو تفریحی سہولیات مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

مئیر نے ڈپٹی مئیرکراچی سلمان مراد کے ہمراہ زپ لائن کا افتتاح کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ساتوں اضلاع میں یکساں ترقیاتی کام جاری ہیں، تنقید کرنے والے کرتے رہیں، ہم کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کومعیاری تفریحی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، سفاری پارک میں گھڑ سواری کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔

مئیرکراچی نے کہا کہ شہرمیں مزید پارکس بنانا ہمارا ٹارگٹ ہے، ضلع ملیراور کیماڑی میں بھی تفریحی مقامات بنائیں گے، بہت سے کام مالی کمی کی بنا پرسُست روی کا شکار ہیں۔

PPP

Murtaza Wahab

mayor karachi

Safari Park