Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

ورکرز کو منتشر کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں، اسپیشل برانچ
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2023 01:47pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسلام آباد اسپیشل برانچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ورکرز کو منتشر کرنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے حوالے سے اسلام آباد اسپیشل برانچ نے پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ جمع کروا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پیشی پر تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے وکلاء ،ورکرز آنے کا خدشہ ہے، عدالت میں پیشی سے قبل سیکیورٹی انتظامات سخت کیے جائیں، اور اس کے ساتھ ورکرز کو منتشر کرنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

imran khan

IMRAN KHAN IN JAIL