مرد عورت برابر نہیں، ’فالتو فیمزم‘ پر یقین نہ کیا جائے، نینا گپتا
بھارتی اداکارہ اور ٹیلی ویژن ڈائریکٹر نینا گپتا کا ماننا ہے کہ وہ اِس حقیقت پر یقین نہیں رکھتی کہ مرد اور عورت برابر ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں حقوق نسواں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ’فالتو فیمینزم‘ پر یقین نہ کریں۔
نینا گپتا نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ’فالتو فیمینزم‘ یا اس خیال پر یقین کرنا ضروری نہیں ہے کہ ’خواتین مردوں کے برابر ہیں‘ اس کے بجائے مالی آزادی حاصل کرنے کے ساتھ ہی اپنے کام پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ گھریلو خاتون ہیں، تو اسے حقیر نہ سمجھیں، یہ ایک اہم کردار ہے، اپنی عزتِ نفس کو فروغ دیں اور خود کو چھوٹا سمجھنے سے گریز کریں، یہ ہی وہ اہم پیغام ہے جو میں دینا چاہتا ہوں۔
بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ مرد اورعورت برابر نہیں ہیں، جس دن مرد حاملہ ہونا شروع ہوجائیں گے، اُس دن ہم برابر ہو جائیں گے۔
نینا گپتا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ خواتین کو مردوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے وضاحت کی کہ مجھے صبح 6 بجے ایک بار فلائٹ پکڑنی تھی، اس وقت میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں تھا، میں صبح 4 بجے گھرسے نکلی جب اندھیرا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نکلی تو ایک آدمی میرا پیچھا کرنے لگا، میں اپنے گھر واپس چلی گئی اور میری فلائٹ چھوٹ گئی۔
نینا گپتا نے کہا کہ اگلے دن میں نے وہی فلائٹ بُک کر لی لیکن میں اپنے دوست (مرد) کے گھر رہی اور اُس نے مجھے چھوڑا، یعنی مجھے ایک مرد کی ضرورت ہے۔
Comments are closed on this story.