Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے برسلز روانہ

جلیل عباس کو کانفرنس کے اسپیکر کے طور پر مدعو کیا گیا ہے
شائع 26 نومبر 2023 12:34pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی برسلز روانہ ہوگئے، وہ غیرقانونی نقل مقانی کی روک تھام پرعالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی برسلز روانہ ہوگئے ہیں، وہ غیر قانونی نقل مقانی کی روک تھام پرعالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

غیر قانونی نقل مکانی میں ہر سال ہزاروں انسان ہلاک ہوتے ہیں اور اٹلی، یونان اور دیگر یورپی ساحلوں پر غیر قانونی تارکین وطن ڈوب جاتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرخارجہ جلیل عباس کو اسپیکر کے طور پر مدعو کیا گیا ہے، اور عالمی وزارتی کانفرنس کا انعقاد یورپین کمیشن نے کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی آج شام برسلز پہنچ جائیں گے، جب کہ کانفرنس منگل کے روز ہوگی، جس میں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نقل مکانی کا قانونی طریقہ کار کو آسان بنانے پر زور دیں گے۔

JALIL ABBAS JILANI