Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

وزیراعظم کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2023 09:55pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، ان کی روانگی کے کچھ دیر بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی یو اے ای روانہ ہوگئے تھے، جہاں مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج سے 28 نومبر تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید سے ملاقات کریں گے۔

نگراں وزیراعظم اور صدر متحدہ عرب امارت کے مابین سیاسی، تجارتی،سرمایہ کاری، ثقافتی اور دفاع سمیت اہم امورپر بات ہوگی، یہ ملاقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔

اس دورے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز کے منصوبوں، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہیں جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہوئے ہیں۔

UAE

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar