نیب کی دو مختلف ٹیموں کی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش، تیسری بھی جیل پہنچ گئی
190ملین پاونڈزاسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب نے عمران خان سے ڈھائی گھنٹے تفتیش کی، ان کے پاس مختلف دستاویزات موجود تھے۔
190 ملین پاونڈز کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کے لئے پہلے نیب تفتیشی ٹیم کے ایک ممبر اڈیالہ جیل پہنچے۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرنیب محسن علی خان اڈیالہ جیل پہنچے اور ان کے پاس مختلف دستاویزات بھی موجود تھے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محسن علی خان نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے تفتیش کی، اور واپس روانہ ہوگئے۔
اس کے بعد نیب ٹیم کے مزید 2 ممبران اڈیالہ جیل پہنچے، ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص شامل تھے، جنہوں نے دوسرے مرحلے میں تفتیش شروع کی۔
اس کے کچھ دیر بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب عزیر اللہ کی سربراہی میں نیب کی تیسری ٹیم 190 ملین پاونڈ سکینڈل کی تحقیقات کا معاملے میں تفتیش کیلئے اڈیالہ پہنچ گئی۔
دونوں ٹیمیں دس گھنٹے تک جیل میں موجود رہیں۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیوروکی ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے پندرہ نومبرسے مسلسل تفتیش کررہی ہے۔
Comments are closed on this story.