Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام دشمن گیرٹ ولڈر نے فلسطینیوں کو اردن میں بسانے کا نظریہ پیش کردیا

عرب ممالک کی شدید مذمت
شائع 26 نومبر 2023 10:14am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

نیدرلینڈز کے مشہور سیاست دان گیرٹ ولڈر ن حال میں ہی پارلیمانی الیکشن میں کامیابی کے بعد فلسطینیوں کو اردن میں بسانے کا نظریہ پیش کردیا۔

گیرٹ ولڈرز نے اردن کو فلسطین قراردیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو آزاد فلسطینی ریاست نہیں ملنی چاہیے۔ ان کے اس بیان کی عرب ممالک کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

نیدرلینڈز کے الیکشن میں گیرٹ ولڈرز کی پارٹی مجموعی 150 نشستوں میں سے 37 نشستیں لیکر سب سے آگے ہے، جبکہ اِس کے مقابلے میں کنزرویٹو پیپلز پارٹی 24 اور بائیں بازو کی لیبر گرین کولیشن 25 نشستیں حاصل کرپائی تھیں۔

مزید پڑھیں: اسلام دشمن پارٹی کی فتح پر نیدر لینڈ میں مسلمان خوف کا شکار

گیرٹ ولڈران کی پارٹی کے منشور میں مساجد، قرآن اور سرکاری عمارتوں میں حجاب پر پابندی شامل ہے۔

گیرٹ ولڈر نے کہا تھا کہ وہ اپنے ووٹروں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نیدرلینڈز کو ڈچوں کو واپس کریںگے، پناہ لینے والوں کو روک دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پارٹی فار فریڈم (پی وی وی) کی سربراہی میں گیرٹ ولڈرنے طویل عرصے سے اسلام کو نشانہ بنایا ہے اور اُسے ایک پسماندہ مذہب کے طور پر بیان کررہے ہیں۔

Netherlands

Europe

Geert Wilders