Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں افغان سفارتخانہ بند ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

بھارتی حکومت نے پریشر ڈالنے کے لیے معمولات میں رکاوٹیں ڈالیں، افغان سفارتی ذرائع
شائع 26 نومبر 2023 09:44am
تصویر — روئٹرز
تصویر — روئٹرز

دو روز قبل بھارت میں قائم افغان سفارتخانہ بند کردیا گیا تھا اور تالے لگادیے گئے تھے، جس کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

جمعہ 24 نومبر کو بھارت میں قائم افغان سفارتخانے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا، جس کی وجوہات سامنے آگئی ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ مودی سرکار کے دباؤ اور اوچھے ہتھکنڈوں سے افغان حکومت نے اپنا سفارت خانہ بند کیا ہے۔

افغان سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے پریشر ڈالنے کے لیے معمولات میں رکاوٹیں ڈالیں، افغان سفارتخانہ کے مطابق آٹھ بفتوں کے انتظار کے باوجود ہندوستانی حکومت کا رویہ حوصلہ شکن تھا۔

افغان سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا جھکاؤ اب طالبان سفارتکاروں کی طرف ہے، اسی لئے بھارتی حکومت نے افغان سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع نہیں کی، بھارت اورطالبان حکومت کی جانب سے مسلسل دباؤ کے پیشِ نظر یہ قدم اٹھایا گیا، اور 24 نومبر کو دہلی میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

دوسری جانب بھارت میں افغان سفارت خانے کی بندش پر عالمی میڈیا کی جانب سے مودی سرکار پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے سابق افغان حکومتی اہلکاروں کو دھوکا دیا۔

ٰIndia

afghan officals

Afghanistan Embassy