Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پانچ ہزار کے نوٹ پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی، وزیر خزانہ

نوٹ کو ڈی منیٹائزیشن کرنے سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوجائیں گی، وزیرخزانہ
شائع 26 نومبر 2023 09:36am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

سابق گورنر اسٹیٹ اور سابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پانچ ہزار کا کرنسی نوٹ چلتا رہے گا، اس پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شمشاد اختر نے کہا کہ ڈی منیٹائزیشن کو حل نہیں ہے، پانچ ہزارکا میری درخواست پر حکومت نے جاری کیا تھا، جب میں گورنر اسٹیٹ بینک تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نوٹ کو ڈی منیٹائزیشن کریں گے، تو اس سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوجائیں گی، جس میں پرنٹنگ سمیت دیگر وجوہات ہیں۔

SBP

pakistan economy

Dr Shamshad Akhtar