Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امام الحق نے اپنی شادی کی تصاویر شئیر کردیں

'آج، میں نے نہ صرف اپنی بہترین دوست سے شادی کی، بلکہ اس کے دل میں اپنا ہمیشہ کے لیے گھر بھی پایا'
شائع 25 نومبر 2023 11:43pm

پاکستانی کرکٹر امام الحق نے انمول محمود کے ساتھ اپنی نئی زندگی کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

ہفتے کو لاہور میں امام الحق کی شادی کی تقریب ہوئی جس کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔

امام الحق نے سوشل میڈیا پہلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری پیغام میں لکھا، ’آج، ہم نہ صرف لائف پارٹنر بن گئے ہیں بلکہ بہترین دوستی کے بندھن کو بھی مضبوط کیا ہے، جو ہمیشہ سے ہماری محبت کی کہانی کی بنیاد رہی ہے۔‘

امام الحق نے اپنی شادی میں خاکستری رنگ کی شیروانی اور گولڈن کلر کی کڑھائی والا کلہ پہنا، جبکہ ان کی اہلیہ جو کہ ناروے کی شہری ہیں، انہوں نے گلابی رنگ کی ساڑھی اور کڑھائی والا دوپٹہ زیب تن تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آج، میں نے نہ صرف اپنی بہترین دوست سے شادی کی، بلکہ اس کے دل میں اپنا ہمیشہ کے لیے گھر بھی پایا۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

قومی کرکٹر کی شادی کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگی تھیں جب فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے انمول کی تصاویر انسٹاگرام پر ’امام کی انمول‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیں۔

صرف امام ہی نہیں بلکہ فہیم اشرف بھی آج ہی کے دن شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، اور دونوں کا ولیمہ اتوار کو ہوگا۔

imam ul haq

Wedding Pictures