Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بائیکر کی موت میں ملوث آوارہ کتا افسوس جتانے گھر جا پہنچا، پھر کیا ہوا؟

کتا ہلاک نوجوان کی ماں کے پاس گیا اور اپنا سر اس کے ہاتھ پر رکھ دیا
شائع 25 نومبر 2023 11:08pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک آوارہ کتے کو ٹکر سے بچانے کی کوشش میں 21 سالہ نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، لیکن اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ انتہائی دلچسپ پے۔

16 نومبر کو کرناٹک کے شیموگا ضلع کے ایک تعلقہ بھدراوتی میں موٹر سائیکل حادثے کے دوران سر پر شدید چوٹ لگنے سے تپیش نامی نوجوان کی موت ہوگئی۔ نوجوان کی موٹر سائیکل کے سامنے ایک آوارہ کتا آگیا تھا جس سے بچنے کی کوشش میں موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا۔

لیکن نوجوان کی موت کچھ دنوں بعد وہی آوارہ کتا اس کے گھر جا پہنچا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کتا ہلاک نوجوان کی ماں کے پاس گیا اور اپنا سر اس کے ہاتھ پر رکھ دیا، جیسے کہ ان کے بیٹے کی موت پر غم کا اظہار کر رہا ہو۔

نوجان کی یشودمما نے اس حوالے سے بتایا کہ ’کتے نے جنازے کے بعد ہمارے گھر آنے کی کوشش کی، لیکن علاقے کے دوسرے آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کرکے اسے بھگا دیا، آخر کار وہ کچھ دنوں کے بعد گھر میں داخل ہوا اور اپنا سر میرے ہاتھ پر رکھ دیا۔ ہمیں لگا کہ کتا تپیش کی موت پر غم کا اظہار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ اب ہمارے ساتھ رہ رہا ہے‘۔

تپیش کے رشتہ دار نے بتایا کہ کتا تقریباً 8 کلومیٹر تک اس گاڑی پے پیچھے چلتا رہا جو تپیش کی لاش کو گھر تک لا رہی تھی، گھر کے قریب جنازے کے وقت بھی کتا ارد گرد موجود تھا۔ تین دن بعد، کتا گھر میں داخل ہوا اور تپیش کی ماں کے پاس آ گیا۔’

تپیش کی بہن چندنا نے اخبار کو بتایا کہ وہ ’کتے سے ناراض نہیں ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ایک حادثہ تھا اور ہم نے بدقسمتی سے اپنے بھائی کو کھو دیا۔‘

bike accident

Stray Dog