Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اختلافات کی خبروں کے درمیان بلاول اور آصف زرداری کا دبئی میں فیملی ری یونین

ری یونین کی تصویر میں صنم بھٹو بھی موجود
شائع 25 نومبر 2023 10:22pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو نے دبئی میں فیملی کے ساتھ یادگار ”ری یونین“ گزارا۔

اس موقع آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے اہلِ خانہ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی، جس میں فرال تالپور بھی موجود تھیں۔

تصویر میں بلاول بھٹو کو بہنیں بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو اور ان کی خالہ صنم بھٹو بھی موجود تھی۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ دبئی جانے کا مقصد فیملی گیدرنگ ہے، دبئی میں صنم بھٹو آرہی ہیں جن سے ملنے کے لیے وہ اور بلاول جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ فیملی ری یونین ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بلاوال اور زرداری کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

بختاور بھٹو نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا، ’سرخیوں پر یقین نہ کریں، ہمارے لیے صرف اور ہمیشہ پہلے فیملی ہے‘۔

Asif Ali Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

Family Reunion