Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

جعلی لاء گیٹ رزلٹ پیش کرنے کا کیس: وکلاء کے خلاف فوجداری کارروائی کی سفارش

خیبرپختو نخوابار کو نسل نے 20 وکلاء کے وکالت کے لائسنس منسوخ کردیے
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2023 10:54pm

جعلی لاء گیٹ رزلٹ پیش کرنے کے معاملے پر خیبرپختو نخوابار کو نسل نے صوبے کے مختلف اضلاع کے 20 وکلاء کے وکالت کے لائسنس منسوخ کردیے۔

20 جعلی وکلاء کے لائسنسں منسوخی کے حوالے سے خیبرپختونخوا بار کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین سید مبشر شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں جعلی لاء گیٹ رزلٹ کا کیس زیرغور آیا۔

اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران محمد علی خان جدون، سید تیمور علی شاہ اور شاہ حسین خان بھی شریک ہوئے۔

ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں کمیٹی نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد وکلاء کے وکالت کے لائسنس تاحکم ثانی منسوخ کردیے۔

وکلاء کے خلاف فوجداری کارروائی کے لیے سفارشات بار کو نسل کی جنرل باڈی اجلاس کو بھیج دی گئیں۔

خیبرپختونخوا کونسل کے مطابق مذکوہ 20 وکلاء نے وکالت کے لائسنس کے لیے اپنے کاعذات کے ساتھ جعلی لاء گیٹ رزلٹ پیش کیے تھے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد سے تصدیق کرانے پر لاء گیٹ رزلٹ جعلی قرار پائے گئے۔

peshawar

Lawyers

KPK Bar Council

Advocate license suspend