Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’سوکھے نشے کے اثرات‘، رمیز راجہ کا رونالڈو سے متعلق انکشاف سن کر لوگوں نے سر پیٹ لیے

'اسے کہتے ہیں سستا نشہ کرنا'
شائع 25 نومبر 2023 09:44pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا ڈائٹ پلان امریکی خلائی ادارہ ”نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن“ (ناسا) نے ڈیزائن کیا ہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا کہ ’رونالڈو کا جو ڈائٹ پلان ہے اس کو ناسا کے سائنٹسٹ سیٹ کرتے ہیں‘۔

رمیز راجہ کے اس بیان کے بعد ان پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’واہ، رمیز راجہ نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے‘۔

ایک اور صارف نے طنزیہ لکھا کہ ’ناسا والے بہت خطرناک ہیں‘۔

ایک اور صارف نے رمیز راجہ کے بیان کو ’سوکھے نشے کا اثر‘ قرار دیا، ایک نے انہیں ’سستے نشے‘ کے زیر اثر قرار دیا۔

لیکن دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ رونالڈو کے گھر میں ناسا کی ڈیزائن کردہ فزیکل ریکوری مشین نصب ہے۔

اس مشین کو ”Vascusport Regeneration System“ کہا جاتا ہے جو رونالڈو کو ان کی بہترین فٹنس برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

بے شک رونالڈو کو ایک سیٹ اور سخت ڈائٹ پلان برقرار رکھنا پڑتا ہے، لیکن اس کے ساتھ اس طرح کی مشینیں انہیں فٹ بال میچز کے ساتھ ساتھ ٹریننگ سیشنز سے صحت یاب ہونے میں مدد دیتی ہیں تاکہ وہ اپنے کیریئر کی لمبی عمر پر توجہ دے سکیں۔

ناسا کی مشین رونالڈو کو ان کے جسم کے اندر آکسیجن کے بہاؤ میں مدد کرتی ہے، اور ان کے شفایابی کے عمل کو بھی تیز کرتی ہے۔

Cristiano Ronaldo

NASA

diet plan

Vascusport Regeneration System