Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’گونگا ولن‘ دو سپراسٹارز پر بھاری پڑگیا، بنا کچھ بولے ہنگامہ مچا دیا

کوئی ڈائیلاگ نہیں پھر بھی حاوی ہونے میں کامیاب
شائع 25 نومبر 2023 08:19pm

رنبیر کپور کی نئی فلم ”اینیمل“ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی ہنگامہ مچا دیا ہے، ایکشن سے بھرپور اس ٹریلر میں رنبیر کپور کو ایک نئے انداز میں دکھایا گیا ہے، لیکن ٹریلر کے آخر میں بوبی دیول کی انٹری نے دھوم مچادی ہے۔

فلم میں رنبیر کپور کو مرکزی کردار کے طور پر دکھایا گیا ہے، جس کا واحد مقصد اپنے والد (انیل کپور) کا پیار اور ان کی حمایت حاصل کرنا ہے۔

جبکہ ٹریلر میں بوبی دیول کو ایک پراسرار کردار غالباً ولن کے رول میں دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں بوبی دیول کا کوئی ڈائیلاگ نہیں ہے لیکن وہ پھر بھی حاوی ہونے میں کامیاب رہے۔

ایکس پر جاری ٹریلر کے اس چھوٹے سے حصے میں بوبی کے کردار کے بارے میں بہت سی پوسٹس کی گئیں۔

کچھ کا قیاس ہے کہ بوبی دیول فلم میں گونگے ولن کا کردار ادا کریں گے۔

ٹریلر میں بوبی اور رنبیر کپور کے درمیان ایک انتہائی شدید لڑائی کا سلسلہ مکمل طور پر ایک الگ فین بیس رکھتا ہے۔

Animal Movie

Animal Trailer

Bobby Deol

Dumb Villain