بھارتی وزیراعظم مودی جنگی طیارے میں بیٹھ گئے، الیکشن جیتنے کیلئے کرتب
جیسے جیسے الیکشن قریب آتے جارہے ہیں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے انتخابی اسٹنٹس زور پکڑتے جا رہے ہیں، حال ہی میں ورلڈ کپ فائنل میں مودی کی شرکت نے ایک تنازعہ کھڑا کردیا تھا اور اب تو حد ہی ہوگئی۔
اس مرتبہ وزیر اعظم نریندر مودی فائٹر جیٹ اڑنے پہنچ گئے۔
ہفتے کو بنگلورو میں بھارت کی فضائی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے دورے کے دوران مودی نے تیجس فائٹر جیٹ میں پرواز کی۔
وزیر اعظم تیجس طیارے کی تیاری کیلئے بنائی گئی فیسیلیٹی پر جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے بنگلورو پہنچے تھے۔
دورے کے بعد نریندرا مودی نے اپنی پرواز کی تصاویر شیئر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر شئیر کیں۔
انہوں نے اس تجربے کو ”ناقابل یقین حد تک سیکھنے والا“ قرار دیا۔
تاہم، کچھ لوگوں کی جانب سے ان کے فائٹر طیارے میں سواری کو انتخابی اسٹنٹ قرار دیا جارہا ہے اور مخالفین کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
یوتھ کانگریس کے صدر سری نواس بی وی نے ایکس پر ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ’پہلی بار کسی کو بادلوں کے اوپر ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا۔ کیا آپ کسی اور ’پنوتی‘ کو جانتے ہیں جو ہوائی جہاز میں بیٹھ کر کیمرے کے لیے یہ سب کرتا ہے؟‘
سوشل میڈیا پر دیگر لوگوں نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیا۔
خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2024 کا الیکشن جیتنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔
پہلے انہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا لیکن بھارتی ٹیم فائنل میں ہارگئی اور اب نریندر مودی جنگی طیارے میں جا بیٹھے ہیں۔ ہفتہ کو انہوں نے تیجس میں اڑان بھری۔
وزیراعظم کے بڑھاپے کے باعث تیجاس تو کرتب نہ دکھا سکا لیکن نریندر مودی انتخابی کرتب دکھانے میں ضرور کامیاب رہے۔
Comments are closed on this story.