Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، میمن گوٹھ میں 2 سالہ بچی گٹرمیں گر کرجاں بحق

بچی کی لاش کو گٹر سے نکال لیا گیا
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2023 03:42pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں دو سالہ بچی گٹرمیں گر کر جاں بحق ہوگئی۔

حاجی اُٗمید علی محلے کے رہائشی وزیرعلی میمن کی دو سالہ بچی مُسکان کھلے گٹرمیں گر گئی، جسے تلاش کے بعد مین ہول سے نکالا گیا۔

بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو بھی گوٹھ جاموٹ میں ایک معصوم بچہ گٹرمیں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا۔

karachi

Karachi Water and Sewerage Board