Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

8 فروری کے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

تمام حلقوں میں امن وامان کی صورتحال بہتربنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے، ای سی پی
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2023 04:39pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئندہ عام انتخابات 2024 میں پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں سیکیورٹی سے متعلق وزرات داخلہ سے جامع رپورٹ طلب کرلی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ 27 نومبر تک چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی سے متعلق رپورٹ دے، دستیاب سیکیورٹی اہلکاروں کی کل تعداد اور بین پلان بھی دیا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ وفاق اور صوبے آئینی طور پر الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، تمام حلقوں میں امن وامان کی صورتحال بہتربنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عام انتخابات 2024: الیکشن کمیشن کے پاس ڈیٹا محفوظ کرنے کیلئے سرور نہ ہونے کا انکشاف

الیکشن کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کی ورکنگ شروع، فوج تعیناتی کا بھی امکان

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر پولیس نفری کی قلت کے باعث پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ECP

pakistan army

interior ministry

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024