Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر عارف علوی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں اختیارات سے تجاوز کرنے پر کام سے روکنے اور کارروائی کی استدعا کی گئی ہے
شائع 25 نومبر 2023 01:23pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

‏صدرمملکت عارف علوی‌ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت عظمیٰ سے صدر کو کام سے روکتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

غلام مرتضیٰ نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا یے صدرعارف علوی نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے عہدے کی تضحیک کی۔

متن میں کہا گیا ہے کہ صدرپوری قوم کا ہوتا ہےناکہ ایک سیاسی جماعت کا، انہوں نے صدارتی دفترپی ٹی آئی سیاسی سرگرمیوں کے لیے وقف کررکھا ہے۔

درخواست کے مطابقعارف علوی غیرآئینی اقدام کے بھی مرتکب ہوئے عام انتخابات کی تاریخ دیناصدرکا کام تھا مگر انہوں نے تاریخ نہیں دی۔ وہ غیر قانونی طورپراسمبلی تحلیل کے مرتکب ہوئے ہیں۔

درخواست گزار نے اپنے موقف میں مزید کہا ہے کہ صدرنے آرٹیکل 5 کے تحت آئین پرعملداری کو یقینی نہیں بنایا، انہیں بطورصدر کام کرنے سے روکا جائے اور آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔

شہری نے صدر مملکت عارف علوی کے خلاف دائر درخواست میں صدر اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے ۔

Arif Alvi

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Election 2024