Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق فوجی افسران عادل راجہ اور رضا مہدی کا کورٹ مارشل، طویل سزائیں، عہدے ضبط

عادل راجہ کو 14 سال بامشقت سزا سنائی گئی، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2023 12:37pm

پاک فوج کے دو ریٹائرڈ افسران کو بعد از ریٹارمنٹ کورٹ مارشل کے تحت طویل سزائیں سنا دی گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دو ریٹائرڈ افسران کو سزا سنا دی گئی جن میں میجرعادل فاروق راجا اور کیپٹن حیدر رضا مہدی شامل ہیں، دونوں افراد کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل اورآرمی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دنوں افراد کو کورٹ مارشل کے تحت سزا سنائی گئی، میجرعادل فاروق راجا (ر) کو 14سال قید بامشقت اورکیپٹن حیدر رضا مہدی (ر) کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق مجاز دائرہ اختیارکی عدالت نے7 اور 9 اکتوبر کو دونوں افراد کو مناسب عدالتی عمل کے ذریعے مجرم قرار دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں افراد کو سزا فرائض کی انجام دہی اور جاسوسی سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کی خلاف ورزی اور ریاست کے تحفظ و مفاد کے منفی کام کرنے پر سنائی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 21 نومبر 2023 کو میجر (ر) عادل فاروق راجا اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کے عہدے بھی ضبط کر لیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں مقیم پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر عادل راجہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی ہیں جو اس سے قبل سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور سابق آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید کے خلاف انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عادل راجہ پاکستان میں چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں تھا، خرم حمید روکھڑی

عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا

عادل راجہ نے حال ہی میں یوٹیوب پر آئی ایس آئی کے کئی حاضر سروس افسران سمیت 4 پاکستانی اداکاراؤں کے نام نہ لیتے ہوئے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتاتے ہوئے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے۔

دونوں افراد بیرون ملک سے افواج پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرتے ہیں جب کہ ان پر دشمن ممالک کی جانب سے تبصرے کیے جاتے ہیں۔

عادل راجا، حیدر رضا مہدی کے خلاف مختلف مقدمات بھی درج ہیں اور تمام قواعد و ضوابط مکمل کرنے کے بعد انہیں کورٹ مارشل کے تحت سزائیں سنائی گئی ہیں۔

ISPR

Pakistam Army

adil raza