آگ سے بچنے والا شخص امدادی کارکنوں کی لڑائی میں پھنس گیا، آکسیجن سے محروم
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کے باعث کئی افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
اس موقع پرامدادی کارروائیوں کے دوران متاثرین کو لے جانے پر ریسکیو اداروں کی آپس میں جھڑپ ہوگئی، جس نے متاثرہ شخص کی جان خطرے میں ڈال دی۔
چھیپا کے رضا کاروں نے ذبردستی کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص ہمارے اسٹریچر پر ہے اِسے ہم لے جائیں گے، جس پر ریسکیو 1122 کے رضا کاروں نے کہا کہ متاثرہ شخص کو آکسیجن کی ضرورت ہے، تمہاری ایمبولینس میں آکسیجن نہیں ہے۔
آخرکارمتاثرہ فائر مین کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سے چھپا ایمولینس میں زبردستی اسپتال منتقل کیا گیا۔
رضا کار کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو بغیر آکسیجن والی ایمبولینس میں زبردستی لے جایا گیا، یہ اقدام امداد نہیں بلکہ اُس شخص کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.