Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی سفینہ نے ڈرامہ سیریل تیرے بن کو ’ڈسٹ بن‘ کیوں کہا؟

اداکار نے پاکستانی ڈراموں کے معیار سے متعلق اظہارِ خیال بھی کیا
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2023 12:00pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان کامیڈی ڈراموں کے مزاحیہ اداکارعلی سفینہ نے ڈراموں کی احمقانہ کہانیوں پر ڈرامہ نگاروں کو تنقید کی زد میں لے لیا۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔

شو کے میزبان نے جب پاکستانی ڈراموں کے معیار سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ’پاکستانی ڈراموں کا معیار بہت بُرا ہے‘۔

علی سفینہ نے انٹرویو کے دوران مقبول ڈرامہ ’تیرے بن‘ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، ان کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کے معیار کو بہتر بنانے کی بہت ضرورت ہے۔

مقبول ڈرامہ ’تیرے بن‘ پر مزاحیہ تنقید کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ’تیرے بن دراصل ”ڈسٹ بن“ تھا‘۔

ڈرامے کے مرکزی کردار وہاج علی(مرتسم) اور یمنیٰ زیدی(میرب) کی اداکاری سے متعلق علی سفینہ نے مزید کہا کہ ’ڈرامے میں دونوں کمال کے اداکار تھے، ان کا کیا قصور تھا، ڈرامے کے بعد ہر کسی نے پکڑ پکڑ کر بال کی کھال نکالی تھی‘۔

مزید پڑھیں:

ڈرامہ تیرے بن کے مداحوں کیلئے خوشخبری

مداح تیار ہوجائیں، ڈرامہ تیرے بن سیزن 2 آئندہ ماہ نشر کیا جائے گا

ڈرامہ ’تیرے بن‘ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہا تھا، ڈرامے کی چند اقساط کے بعد ہی سست اور یکسانیت کا شکار ہونے کے باعث اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

Interview

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

podcast

Yumna zaidi

Criticism

Wahaj Ali

Tere BIn Season 2

Ali safina