Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

حماس کے سابق رہنما نے غزہ میں غیرملکی انتظامیہ کو مسترد کردیا

غزہ کا نظام چلانے کے لیے کسی عالمی یا عرب افواج کی ضرورت نہیں ہے، خالد مشعال
شائع 25 نومبر 2023 08:43am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

حماس کے سابق رہنما خالد مشعال نے غزہ میں غیرملکی انتظامیہ کو مسترد کردیا ہے۔

انٹرنیشنل اسلامک فورم آف پارلیمنٹرینز سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ کا نظام چلانے کے لیے کسی عالمی یا عرب افواج کی ضرورت نہیں ہے۔

خالد مشعال نے کہا کہ ایسے ہر منصوبے کو ناصرف مسترد کرتے ہیں بلکہ اسے ناکام بھی بنادیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خالد مشعال حماس کے سیاسی ونگ سے2017 میں سُبکدوش ہوئے تھے۔

گزشتہ روز ہی حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 7 ہفتوں کے بعد 4 روزہ جنگ بندی پر پہلی بار عملدرآمد شروع ہوگیا۔

جنگ بندی کے دوران معاہدے کے تحت حماس نے 12 تھائی شہریوں سمیت 25 یرغمالی اور اسرائیل نے 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

Israel Palestine conflict

Palestinian Israeli Conflict