Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش کی پیشگوئی

بلوچستان میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2023 02:32pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ اور سندھ کے کچھ اضلاع میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جامشورو اور کراچی کے کچھ حصوں میں بھی آج اور کل بادل برس سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم ابر آلود رہے گا، جبکہ بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرق اور مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

اس کے علاوہ پنجاب میں صبح کے وقت اسموگ اور دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ العمل ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث آج بھی تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور مارکیٹیں سہ پہر تین بجے کے بعد کھلیں گی، جب کہ اتوار کو ہر طرح کا کاروبار بند رہے گا۔

بلوچستان

karachi

Rain

rainy weather