Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا، آسٹریلوی کھلاڑی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا
شائع 24 نومبر 2023 11:52pm

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور اسٹار کھلاڑی مچل مارش کے خلاف بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کو ختم ہوئے کئی روز گزر گئے مگر بھارتی اب بھی ورلڈ کپ ہارنے کے غم سے باہر نہیں نکل پائے۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے بھارت کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تاہم آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش اس وقت بھارتی تنقید کی زد میں آئے جب سوشل میڈیا پر ان کی وائرل ہونے والی تصویر میں انہیں ورلڈ کپ ٹرافی پر ٹانگیں رکھ کر دیکھا گیا۔

اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر انڈین صارفین کی جانب سے مِچل مارش پر شدید تنقید دیکھنے میں آئی اور اُن پر انڈین ثقافت کو پامال کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

اب رپورٹ ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مچل مارش کے اس اقدام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مچل مارش کے خلاف پنڈت کیشو نامی ایک ایکٹیوسٹ نے دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن میں مقد مہ درج کرادیا، جس میں کہا گیا ہے کہ فائنل میچ میں بھارت کی شکست کے بعد مچل مارش نے ٹرافی پر پاؤں رکھ کر شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

ایف آئی آر کی ایک نقل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ارسال کی گئی ہے جس میں ان سے آسٹریلوی کھلاڑی کے بھارت میں کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انڈین فاسٹ بولر محمد شامی بھی مِچل مارش کی اس حرکت سے خوش نظر نہیں آ رہے۔

این ڈی ٹی وی سپورٹس سے بات کرتے ہوئے محمد شامی کا کہنا تھا کہ مجھے اس حرکت پر کافی دکھ ہوا ہے۔ جس ٹرافی کے لیے دنیا کی ساری ٹیمیں لڑتی ہیں، وہ ٹرافی جو آپ اپنے سر کے اوپر اٹھانا چاہتے ہو، اُس ٹرافی پر پاؤں رکھنے سے مجھے کافی دکھ ہوا ہے۔ .

mitchell marsh

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

India vs Australia final

ICC World Cup 2023 Final