Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے سابق ارکان اسمبلی کو گوشوارے جمع کرانے کی یاد دہانی کرا دی

ارکان قومی و صوبائی اسمبلی گوشوارے 31 دسمبر تک جمع کرادیں، الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2023 11:10pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو مالی گوشوارے جمع کرانے سے متعلق یاد دہانی کرا دی۔

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی اپنے سال 23-2022 کے گوشوارے 31 دسمبر 2023 تک جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی اور پارلیمنٹ 30 جون تک کے اپنے اثاثہ جات اور واجبات کی تفصیلات جمع کرائیں جبکہ اپنے اور زیرکفالت اہلخانہ کی بھی تفصیلات جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کے خلاف بدعنوانی کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ECP

اسلام آباد

National Assembly

assets

Election Commission of Pakistan (ECP)

Members of National and Provincial Assembly

provincial assembly