Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری سے اڈیالہ جیل میں فیملی کی ملاقات

زیر سماعت مقدمات،صحت اور حلقے کی سیاست پر بات چیت کی گئی
شائع 24 نومبر 2023 05:02pm
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری سے اڈیالہ جیل میں ان کی فیملی نے ملاقات کی، جس میں مقدمات، صحت اور حلقے کی سیاست پر بات چیت کی گئی۔

سابق وزیراطلاعات فوادچوہدری سے اڈیالہ جیل میں فیملی نے ملاقات کی، فیملی میں اہلیہ حبا فواد، بیٹی نساء فواد اور بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ شامل تھے۔

کانفرنس روم میں ہونے والی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی، جس میں فواد چوہدری کے خلاف زیر سماعت مقدمات، ان کی صحت اور حلقے کی سیاست کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جب کہ فواد چوہدری کی ضمانت پر بھی بات ہوئی۔

pti leader

Fawad Chaudhary

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)