Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیٹ فلیکس کی مزاحیہ سیریز ’کریشنگ عید‘ پاکستان میں بھی مقبول

عربی مزاحیہ ڈرامے میں ثقافتی تقسیم کے بارے میں بات کی گئی ہے
شائع 24 نومبر 2023 05:16pm
تصویر -فوٹو فائل
تصویر -فوٹو فائل

نیٹ فلکس پاکستان پر موجود عربی سیریز ’کریشنگ عید‘ جس نے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے دراصل روایتی کلچر میں پھنسے جدید جوڑے کے بارے میں ایک دل کش کہانی ہے۔

نیٹ فلکس پرنئے آنے والے مزاحیہ شو ’ کریشنگ عید ’ کے لئے پاکستانی ناظرین کی جانب سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

نیٹ فلکس کے چار حصوں پر مشتمل سعودی عرب کی سیریز ’کریشنگ عید‘ ایک ایسا مزاحیہ ڈرامہ ہے جس میں ثقافتی تقسیم کے بارے میں بات کی گئی ہے۔

اس دلچسپ صورتحال پر مبنی سیریز میں قدامت پسند معاشروں میں طلاق یافتہ خواتین کو دیکھنے کے انداز پر تنقید کرنا ہے۔

یہ ایک مزاحیہ عربی کامیڈی ہے جسے سعودی فلم ساز ’نورا ابوشوشا‘ نے تخلیق کیا ہے۔

فیملی پر مبنی اس سیریز میں سعودی روایات کی عکاسی کی گئی ہے اور اس کا اختتام اس پائیدار موضوع کے ساتھ ہوتا ہے کہ ’محبت بالآخر سب پر فتح حاصل کرتی ہے۔‘

سیریز کی کہانی ایک طلاق یافتہ ماں (رازان ) کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹی (لامار) کے ساتھ برطانیہ میں اپنی ایک نئی زندگی کے ساتھ شروعات کرنے کی کوشش کرتی دکھائی گئی ہے۔

رازان کو ایک پاکستانی لڑکے سمیر (حمزہ حق) سے محبت ہو جاتی ہےجس کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔

##مزید پڑھیں

کیا آپ کم قیمت میں نیٹ فلکس دیکھنا چاہتے ہیں؟

نیٹ فلیکس نے دکان بند کردی

شرمین عبید چنائے کی ’ستارہ‘ نیٹ فلیکس پر پہلی پاکستان اینیمیٹڈ فلم

جب وہ ایک ساتھ زندگی شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہیں سے کہانی میں مزاحیہ اور دلچسپ موڑ آتا ہے جب سمیر کے والدین اس رشتہ سے انکار کرتے ہیں۔

ازدواجی خوشی کے راستے میں اس جوڑے کو نسلی تقسیم ، تعصبات اور ثقافتی اقدار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نیٹ فلکس کے آغاز کے بعد سے ہی ’کریشنگ عید‘ کو پاکستانی ناظرین کی جانب سے سراہا گیا ہے لوگوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو درپیش نسل پرستی سے بہادری سے نمٹنے پر شو کو سراہا ہے۔

Saudi Arabia

Netflix

Women

lifestyle

Divorced Women

Cultural Difference

Comedy Series

Crashing Eid