Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی
شائع 24 نومبر 2023 04:01pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم ابر آلود رہے گا، جبکہ بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرق اور مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

سندھ کے دیگر علاقوں میں رات کے وقت موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے اور صبح کے وقت ہلکی دھند پڑ سکتی ہے۔

karachi

Rain