سعودی عرب میں کرسٹیانو رونالڈو میوزیم شائقین کے لئے کھول دیا گیا
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رونالڈو میوزیم شائقین کے لئے کھول دیا گیا جس میں پرتگالی آئی کون کرسٹیانورونالڈو کے شاندار کیریئر، انعامات اوریادیں رکھی گئیں ہیں۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پرتگالی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے شاندار کیریئر کی نمائش کرنے والے میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا۔
میوزیم میں رونالڈو کے انعامات اور شرٹس سمیت ان کے کارناموں کی نمائش دیکھنے کے لیے شائقین کا تانتا بندھ گیا۔
انٹرایکٹو میوزیم النصر کھلاڑی کی زندگی کی کہانی اور کیریئر سے بھرپور ہے، اس کے علاوہ آپ کو اس میوزیم میں ذاتی یادداشتوں اور یہاں تک کہ انٹرایکٹو گیم اور علاقوں کے ساتھ اس کی کچھ اہم ترین ٹرافیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
اس عجائب گھر کا افتتاح ریاض سیزن کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے جو رونالڈو کے کیریئر کی تعریف کی عکاسی کرتا ہے۔
میوزیم میں داخل ہونے پر لوگوں کو کرسٹیانو رونالڈو کا مومی مجسمہ خوش آمدید کہتا ہے۔
آگے بڑھنے پر کوریڈور میں کھلاڑی کی انفرادی کامیابیوں کی عکاسی کرنے والی تصاویر کا ایک مجموعہ دکھایا گیا ہے۔
جس کے ساتھ رونالڈو کو ملنے والے مختلف تحائف اور جمع شدہ اشیا بھی شامل ہیں آنے والوں کے پاس میوزیم کے اندر ایک خصوصی سٹور سے یادگاری مصنوعات خریدنے کے لئے اسٹال بھی موجود ہے۔
رونلڈو سعودی کلب النصر کے لئے کھیلتے ہیں۔
میوزیم میں گولڈن بال، گولڈن بوٹ، چیمپیئنز لیگ کپ اور رونالڈو کے کیریئر کی اہم ٹرافیوں کو رونالڈوں کے مداحوں کے لئے پیش کیا گیا ہے۔
سی آر 7 سگنیچر میوزیم کا ایک ٹکٹ 35 سعودی ریال اور اور پانچ افراد پر مشتمل فیملی کا ٹکٹ 150 سعودی ریال ہے۔
مزید پڑھیں
کرسٹیانو رونالڈو نے 600 ملین فالوورز کا سنگِ میل عبور کرلیا
کیا کرسٹیانو رونالڈو نے سلمان خان کو نظر انداز کردیا ؟
رونالڈو نے سعودی شہریوں کے دل جیت لیے، النصر کو عرب کلب چیمپئنز کپ کا فاتح بنادیا
بلیوارڈ شہرکا یہ میوزیم روزانہ شام 4 بجے سے آدھی رات تک کھلا رہتا ہے۔
فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کے آبائی ملک پرتگال میں ان کا ایک میوزیم موجود ہے لیکن اب ہمیں النصر میں ایک اور مل گیا ہے۔
سیزن کی مختلف تقریبات ریاض میں 12 مقامات پر منعقد ہو رہی ہیں جن میں دنیا کے مشہور شخصیات کے کنسرٹ، تھیٹر شوز، عالمی ثقافتیں اور ریستوران مختلف قسم کے بین الاقوامی کھانوں کو پیش کر رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.