Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چائے کے ڈھابے پر لڑکے کی خاطر دو خواتین آپس میں گتھم گتھا ، ویڈیو وائرل

'بھائی یہ کون لڑکیاں ہوتی ہیں جو لڑکوں کے لیے مار پیٹ کر لیتی ہیں آپس میں؟'
شائع 24 نومبر 2023 03:39pm

بھارت میں سڑک کنارے چائے کے ڈھابے پردو خواتین آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں، جھگڑے کی وجہ کے باعث ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دو خواتین کو ایک لڑکے کی خاطر آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سیاہ لباس میں ملبوس ایک خاتون دوسری پردکان میں موجود کرسیاں اور اسٹول پھینک رہی ہیں۔

جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے اس منظر کو موبائل فون سے نہ صرف ریکارڈ کیا بلکہ سوشل میڈیا پر شئیربھی کر ڈالا۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے ہیں۔

ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کافی بدل گیا ہے گورکھپور، لڑکیاں ایک دوسرے سے لڑکے کے پیچھے لڑ رہی ہیں‘۔

ایک صارف نے حیران ہوتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی یہ کون لڑکیاں ہوتی ہے جو لڑکوں کے لئے مار پیٹ کر لیتی ہیں آپس میں؟‘

ایک خاتون صارف نے مرد حضرات سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب بھی دو لڑکیاں یا عورتیں لڑ رہی ہوں تو میں تمام مردوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ مداخلت نہ کریں‘۔

ایک صارف نے اس کو ’کیٹ فائٹ‘ کہہ ڈالا۔

20 نومبر کو شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 175,000 سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

Viral Video

Women

lifestyle

ٰIndia

Memes

Cat fight

boy