Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

’میں ہیلمٹ کیوں پہنوں‘، 21 ویں گریڈ کا لاء افسر پولیس پر برہم

وائرل ویڈیو نے سرکاری ملازمین کی جانب سے قواعد وضوابط کی تعمیل سے متعلق سوالات اٹھا دیے
شائع 24 نومبر 2023 03:28pm
اسکرین گریب — سوشل میڈیا
اسکرین گریب — سوشل میڈیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار نے ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک شخص کو روکا تو خود کو سرکاری افسر بتانے والے شخص نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

وائرل ویڈیو میں ہیلمٹ نہ پہننے والے شخص کو پولیس اہلکاروں پر انتہائی برہمی کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ شخص نے پولیس سے بحث کرتے ہوئے کہا کہ، ’میں 21 ویں گریڈ کا لاء آفیسر ہوں۔ مجھے ہیلمٹ کیوں پہننا چاہیے؟۔

واقعے نے سرکاری ملازمین کے قوانین اور ضوابط کی تعمیل سے متعلق سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے۔

ہیلمٹ کے استعمال کو مناسب طریقے سے نافذ کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ملک میں رجسٹرڈ چالانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں اس حوالے سے ہونے والے حادثات کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پرملے جلے ردعمل کا اظہارکیا۔ کئی صارفین نے ہیلمٹ پہننے کے فوائد گنوائے تو دیگرنے سب پر قواعد و ضوابط پرعمل لازمی قرار دیا۔

اسلام آباد

Motorcycle Helmets