Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کے دو سابق ایم این ایز کے خلاف خوردبرد کامقدمہ درج

سابق ایم این اے طاہراقبال چوہدری نے قومی خزانے کو 90 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا، اینٹی کرپشن
شائع 24 نومبر 2023 02:58pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے دو سابق ایم این ایز طاہر اقبال چوہدری اور میاں شفیق کے خلاف خورد برد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم این ایز اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے ہیں، اور ان پر سرکاری اسکیموں میں خوردبرد کے الزام کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق طاہراقبال چوہدری اور میاں شفیق نے قومی خزانےکو نقصان پہنچایا، طاہر اقبال نے قومی خزانے کو 90 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ دونوں سابق ایم این ایز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

pti

PTI Leaders arrested

PTI MNA,s