Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امام الحق کی قوالی نائٹ: بابر اور سرفراز نے میلہ لوٹ کیا

امام الحق کے ساتھی کرکٹرز نے قوالی کی رات خوب دھوم مچائی
شائع 24 نومبر 2023 02:51pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق کی زندگی کی نئی اننگ کے آغاز سے قوالی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا کو خوب گرما رکھا ہے۔

لیجنڈ کرکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ناروے کی شہری انمول محمود کے ساتھ شادی کررہے ہیں، جن کی مہندی کی تقریب 21 نومبر کو ناروے میں ہوئی تھی۔

امام الحق کے ساتھی کرکٹرز نے قوالی کی رات خوب دھوم مچائی۔ وائرل ویڈیوز اور تصاویرمیں سابق کپتان سرفراز احمد، بابراعظم کے علاوہ اقراء کنول، یوٹیوبر سعدالرحمان (ڈکی بھائی) اور عروب جتوئی نمایاں ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی کرکٹرز عثمان قادر، کامران اکمل اور سابق چیف سلیکٹرز انضمام الحق، وقار یونس اور اظہر علی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

امام الحق کی دھماکے دار قوالی نائٹ، تصاویر سوشل پر وائرل

پاکستانی اوپنر امام الحق بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار

قوالی نائٹ میں معروف قوال حمزہ اکرم نے اپنی آوازکا جادو جگایا، اس دوران ایک وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا۔ قوالی کے دوران سرفراز احمد فُل ایکشن میں نظر آئے تو بابر اعظم اپنے موبائل فون میں گُم دکھائی دیے۔

چلبلے صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’بابر بالکل میری طرح ہیں، جنہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ یہاں کیا کرنا چاہیئے؟‘۔

امام الحق کے نکاح کی تقریب 25 نومبر جبکہ ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو لاہور میں ہوگی۔

babar azam

Viral Video

imam ul haq

Wedding

Sarfaraz Ahmed

lifestyle

festives

Anmol mehmood

Qawwali Night