Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاطمہ قتل کیس: اسد اور حنا شاہ سمیت چاروں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

گزشتہ روز ملزم فیاض شاہ کی سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی
شائع 24 نومبر 2023 02:33pm
مقتولہ فاطمہ فرڑو۔ فوٹو — فائل
مقتولہ فاطمہ فرڑو۔ فوٹو — فائل

رانی پور حویلی میں گھیرلو ملازمہ فاطمہ فرڑو قتل کیس میں ملوث اسد شاہ اور حنا شاہ سمیت چاروں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔

خیرپورکی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں فاطمہ فروڑ قتل کیس کی سماعت ہوئی،ا س موقع پر چار نامزد ملزمان بشمول اسد شاہ ، حنا شاہ، فیاض شاہ اور امتیاز میراثی کو عدالت پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملزم فیاض شاہ کی سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

ATC

Khairpur

fatima murder case